ملائیشیا:اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کردیا، قومی ٹیم نے افتتاحی مقابلے میں کینیڈا کو 1-5 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے تین گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کل امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔




