کھیل
Trending

پاکستان میں اگلے سال سہ ملکی کرکٹ سیریز کرانے کی کوششیں، سری لنکا اور قومی جونیئر ٹیم بھی ہوگی شریک، محسن نقوی

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اگلے سال اکتوبر میں پاکستان، سری لنکا اور قومی جونیئر ٹیموں کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز منعقد کرانے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کرکٹ سیریز انتہائی عمدہ رہی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے باعث یہ مقابلے طویل عرصے تک یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے دونوں ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی شائقین کرکٹ کو بہترین اور معیاری مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ سے خوشگوار رہے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے خاندان کے افراد پاکستان آئے ہوں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی اگلے سال اکتوبر میں ایک سہ ملکی سیریز کرانے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم کے علاوہ پاکستان کی سینئر اور جونیئر ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور مستقبل میں بھی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button