پاکستان
Trending

ایس ایم ایز کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی اقدام، ایکسپورٹ فنانسنگ کی شرط میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایم ایز کی برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی نے طویل مدتی ایکسپورٹ گروتھ فنانسنگ سہولت کے تحت چار سال میں کم از کم برآمدات کی شرط 80 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد مقرر کردی۔ نئی پالیسی کے تحت چھ ماہ بعد پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اقلیتی بہبود فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے اور سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی و شکایتی کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے مزید 10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹرز کے سپیئر پارٹس کی خریداری اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے مجموعی طور پر 9 کروڑ 35 لاکھ روپے کی گرانٹس بھی منظور کیں۔

دانش سکولز اتھارٹی کو 50 کروڑ روپے آپریشنل اخراجات پر خرچ کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ پاک عرب پائپ لائن کمپنی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں چینی کی برآمدات سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ دینے اور شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button