لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی حالات میں بہتری اور امن و استحکام کے لیے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ اور امیر جماعت اسلامی کا آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق https://t.co/j47pJBXlqj— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) November 21, 2026




