راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جنہیں کارروائیوں کے دوران تباہ کردیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔




