پاکستان
Trending

گندم کے ذخائر بڑھانے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن درآمد کرنے کی تجویز، نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے پر زور

 

اسلام آباد:نائب وزیراعظم  ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ گندم کے ذخائر میں اضافے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گندم کے موجودہ ملکی ذخائر، منڈیوں میں فراہمی اور ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گندم کی مسلسل اور وافر فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button