بین الاقوامی
Trending

پرانا دوست پیوٹن یا طاقتور حریف ٹرمپ؟ شی جن پنگ کی ترجیحات پر نئی بحث

 

یجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی استقبال اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے لیے جونیئر عہدیدار کی موجودگی نے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی چین آمد پر شی جن پنگ خود استقبال کے لیے پہنچے، جبکہ پیوٹن کا استقبال چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے سربراہ کائی چی نے کیا۔ دونوں رہنماؤں کے استقبال میں فرق کو چین کی سفارتی ترجیحات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا چین کا بڑا اسٹریٹجک حریف ہونے کے ساتھ اہم معاشی طاقت بھی ہے، جبکہ روس بیجنگ کا دیرینہ شراکت دار ہے۔ چین کو مختلف وجوہات کی بنا پر دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے نزدیک شی جن پنگ کی حکمت عملی امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے اور روس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کے درمیان توازن قائم رکھنا ہے۔ یوں استقبال کے مختلف انداز نے عالمی سیاست میں نئی بحث تو چھیڑ دی ہے، لیکن چین کی جانب سے روس کو نظرانداز کرنے کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button