اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کے آئندہ دوطرفہ روابط اور اعلیٰ سطح کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے تیاریوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ حکام نے مجوزہ غیر ملکی دوروں اور اہم سفارتی ملاقاتوں کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سفارتی روابط میں پیش رفت اور مستقبل کے اعلیٰ سطح کے دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔




