ٹیکنالوجی
Trending

سوئس ماہرین کی انوکھی ایجاد،آواز اور ہونٹوں کی حرکت کے بغیر اے آئی سے رابطہ آسان

 

زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے خاموشی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ہدایات دینے والا جدید آلہ تیار کرلیا، جس کے ذریعے صارفین بغیر بولے اے آئی سے گفتگو کرسکیں گے۔

’’انویزی اسپیچ‘‘ نامی یہ ڈیوائس منہ میں داڑھ اور گال کے درمیان نصب ہوتی ہے اور زبان کی معمولی حرکات سے پیدا ہونے والی ارتعاشات کو ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کرکے اسمارٹ فون تک منتقل کرتی ہے۔

زیورخ کے وفاقی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو اجلاسوں میں خفیہ طور پر معلومات حاصل کرنے، الیکٹرانک آلات چلانے اور اے آئی اسمارٹ گلاسز کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button