اسلام آباد: وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اسکیم نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹوکنز کے استعمال کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر لی ہے۔
اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد صارفین مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 52 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی تقسیم کی جا چکی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیم کی کامیابی اور عوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔




