پاکستان
Trending

صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کا فیصلہ سیاسی اتفاق رائے سے ہونا چاہیے، رانا ثنااللہ

 

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سمیت تمام اہم قومی معاملات پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے چاہئیں اور فیصلے باہمی اتفاق رائے سے کیے جانے چاہئیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتی ہے، تاہم سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے۔ بلاول بھٹو بھی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر متفق نہیں ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام معاملات پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جائے کیونکہ مشاورت سے کیے گئے فیصلے زیادہ دیرپا ہوتے ہیں۔ ریفرنڈم کے ذریعے عوام سے رہنمائی حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اس کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button