پاکستان
Trending

بلاول بھٹو سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

 

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اہم سیاسی امور اور پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button