کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
آغا خان یونیورسٹی میں کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے تعمیر نو اور بحالی کے لیے ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وسائل بروئے کار لانے کے باعث ہمیں امداد مانگنے کے لیے کسی کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔




