ھٹمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپال، نیدرلینڈز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔
گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔
پہلا سپر اوور
میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 19 رنز بنالے اور میچ دوبارہ برابر ہو گیا۔




