
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دنیا بھر میں سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 20.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی مالیت 489.2 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ پاکستانی سمندری خوراک کی سب سے زیادہ طلب چین اور تھائی لینڈ میں دیکھی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فش میل، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش ان اشیاء میں شامل ہیں جو برآمدات کے لحاظ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ جدید ریگولیٹری طریقہ کار، مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام نے برآمدات میں اضافے کا کردار ادا کیا ہے۔




