کراچی: نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر کے طبی تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے جدید سہولیات فراہم کرنے اور اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اخلاقی اصولوں اور پیشہ ورانہ اقدار کی حامل ماہرینِ طبِ دندان کی تیاری کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گا۔
نیول چیف نے بحریہ کی طبی تعلیم میں مسلسل بہتری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عمارت صحت کے شعبے میں مزید ترقی کا ذریعہ بنے گی۔




