پاکستان

اپر دیر میں سیلاب تباہی، 3 پل ٹوٹ گئے، بچہ بہہ گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پُل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے، جب کہ 4 مکانات اور ایک پاور ہاؤس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پُل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون تک پری مون سون سیزن کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہوئی ہیں جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 20 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button