اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ ان حملوں میں بچے اور خواتین جاں بحق ہوئے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطین ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر قائم ہونا چاہیے۔




