پاکستان
Trending

بلوچستان کے طلبہ پنجاب میں بلاامتیاز تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؛مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے تمام صوبوں کے طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور بلوچستان کے طلبہ ہمارے خصوصی مہمان ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صوبے کے طلبہ کے ساتھ امتیازی رویہ نہیں اپنایا جاتا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، جو خواتین کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے فنڈز میں شفافیت، سفارشی کلچر کے خاتمے اور عوام کی بلا تفریق خدمت پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ صوبوں کے درمیان مالی اختلافات کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ملک کی ترقی اور یکجہتی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button