پاکستان

دو دن سیاست نہ کریں، ملک کو امن و اتحاد کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام

سکھر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن کے لیے تمام ریاستی ادارے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر کا جلوس نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کا ایک قدیمی اور بڑا جلوس ہے، جس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں سے ہوشیار رہیں، اور بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے سیاستدانوں کو پیغام دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، امن و اتحاد کا ہے۔ صرف دو دن سیاست نہ کریں، یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button