پاکستان

پہلی حج پرواز 11 جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے کراچی لے کر پہنچے گی

حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز 11جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے لےکر کراچی پہنچے گی۔

قومی ایئرلائن کا بعداز حج فلائٹ آپریشن 10 جون سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی پروازیں اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گی، نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 11 جون دوپہر کو ایک بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

پہلی حج پرویزکے ذریعے 148 حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچیں گے، صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کا استقبال کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button