لاہور: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ حکومت کی غلط حکمت عملیوں کی بدولت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے نام پر ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تاجر برادری کے مطالبات کی بھرپور حمایت کریں گے۔




