فیشن

سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد عالمی ورلڈ ٹور کا اعلان،بعد از وفات عالمی ٹور، ایک انقلابی قدم

 

ممبئی:پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کی موت کو تین سال بیت چکے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیے گئے تازہ اعلان نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے،

یہ میوزک انڈسٹری کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ کسی مرحوم فنکار کو ڈیجیٹل انداز میں سٹیج پر پیش کر کے عالمی ٹور کرایا جائے گا۔
سدھو موسے والا کو جدید اے آئی، ہولوگرام اور آگمینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے "زندہ” کر کے سٹیج پر لایا جائے گا، جہاں ان کا ڈیجیٹل روپ ان کے مقبول گانوں پر "لائیو” پرفارم کرے گا۔

منتظمین کے مطابق یہ ٹور صرف ایک موسیقی کا شو نہیں، بلکہ جذبات، یادوں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہوگا۔مداحوں کو یوں محسوس ہوگا جیسے وہ اپنے پسندیدہ فنکار کو دوبارہ سٹیج پر دیکھ رہے ہوں۔

ابھی تک ٹور کے مقامات، تاریخوں اور ٹکٹ کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مداحوں نے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

 

ان کی موت کے بعد نہ صرف ان کے گانے دنیا بھر میں مقبول ہوئے بلکہ وہ ایک ثقافتی علامت بن کر ابھرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button