پاکستان
Trending

آزادکشمیر بھر میں احتجاجی کال غیر مؤثر، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

 

مظفرآباد: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں خاطر خواہ ردعمل نہ مل سکا۔ مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر کھلے رہے اور ملازمین کی حاضری بھی معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بلا تعطل جاری رہا جبکہ طلبہ نے بھی معمول کے مطابق کلاسز میں شرکت کی۔

شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور روزمرہ کاروباری سرگرمیوں میں کسی قسم کی نمایاں رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔ عوام کی بڑی تعداد نے معمولاتِ زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے روزمرہ امور جاری رکھے۔

مختلف شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق احتجاجی کال کے باوجود عمومی صورتحال معمول کے مطابق رہی اور عوامی زندگی پر اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button