بین الاقوامی

ایران کا انتباہ: قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ مستقبل کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے

 

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والا حالیہ میزائل حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ ایران کی اسٹریٹجک طاقت کا مظاہرہ تھا، جو آئندہ بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکا کے ساتھ وقار پر مبنی مذاکرات کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکا اپنی جارحانہ پالیسیوں سے باز آئے اور ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، اور ایران کو اس پر معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 23 جون کو ایران نے دوحہ میں امریکی العدید ایئر بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کی تصدیق ایرانی میڈیا نے کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button