اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست خالی کر دی ہے۔زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے عہدے ختم، اپوزیشن لیڈر کا چیمبر واپس لے لیاگیا۔
عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس اور فنانس کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے، اور سات نااہل ارکان کی کمیٹی ممبرشپ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اسپیکر جلد نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔




