پاکستان
Trending

گلگت بلتستان انتخابات: 900 پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار، 15 ہزار فورسز الرٹ

 

گلگت:گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبے بھر میں مجموعی طور پر 900 پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 349 حساس اور 551 انتہائی حساس کی فہرست میں شامل ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کی ذمہ داریوں میں جی بی اسکاؤٹس، رینجرز، پنجاب پولیس اور سندھ پولیس کے دستے شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آفس میں قائم خصوصی کنٹرول روم فعال ہے، جہاں سے حساس اضلاع میں انتخابی عمل کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ان سخت سیکیورٹی انتظامات کے سائے میں صوبے کے 24 حلقوں کے ساڑھے 9 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جہاں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button