پاکستان
Trending

پاکستان نے برطانیہ میں احتجاج پر سخت نوٹس، پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے بعد برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کیا ہے۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ فراہم کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔

پاکستان نے برطانیہ کو خط بھی بھیجا ہے جس میں مظاہرین کے خلاف کارروائی اور پی ٹی آئی کے کردار پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی اور فیلڈ مارشل کو کار بم حملے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ وزارت خارجہ نے اسے آزادی اظہار کی حد سے تجاوز اور دہشت گردی پر اکسانے کے مترادف قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button