نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی تنازعات کے پرامن حل کے لیے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔ سیکریٹری جنرل گوتریس نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔




