اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں 3 سے 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ زیر غور ہے تاکہ گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو کم کیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت بینکوں سے 2000 ارب روپے تک قرض لینے کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے آئندہ قسط کی فراہمی مشروط کرتے ہوئے گیس سیکٹر کے قرضوں کے خاتمے کا تفصیلی منصوبہ فوری طور پر طلب کیا ہے۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر روزمرہ خدمات کی لاگت کو بڑھا دیتا ہے، جس سے مجموعی مہنگائی کی شرح میں تیزی آ سکتی ہے۔




