اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اعلیٰ عسکری قیادت، بشمول چیف آف اسٹاف، کے ساتھ منعقدہ ایک اہم سیکیورٹی جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری پروگرام کی بحالی سے باز رکھنے کے لیے ایک مؤثر اور ٹھوس حکمتِ عملی تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں سامنے آیا۔
اسی تناظر میں، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے پیر کے روز ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا۔”
سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایال زامیر کا کہنا تھا کہ “ایران ہمارے سامنے ہے اور جنگ جاری ہے … ہم شام اور حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنے اور ان کے خطرات کا سدباب کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے”
0 16 1 minute read




