پاکستان

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں  متعدد سیاسی، سماجی شخصیات، ارکان اسمبلی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنماؤں نے انتقال پر گہرے دکھ اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

میاں محمد اظہر لاہور کے میئر، گورنر پنجاب، مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، اور بعد ازاں پی ٹی آئی سے وابستہ رہے۔ فروری 2024 کے عام انتخابات میں وہ این اے 129 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button