پاکستان

کوئٹہ میں بچوں کے غیر اخلاقی مواد کی برآمدگی، ایک شخص گرفتار

کوئٹہ میں ایک حساس کارروائی کے دوران بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق غیر قانونی ڈیجیٹل مواد رکھنے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے یہ کارروائی 24 جولائی 2025 کو سہ پہر 3 بجے کِلی شابو روڈ پر انجام دی۔ گرفتار شخص کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو پشتون آباد، کوئٹہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کی بنیاد نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائٹڈ چلڈرن (NCMEC) کی جانب سے موصولہ ریفرل پر رکھی گئی، جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ جان محمد بچوں سے متعلق قابل اعتراض اور غیر قانونی مواد کا ذخیرہ رکھتا ہے۔

این سی سی آئی اے کوئٹہ نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 21/25 کے تحت درج کیا، جب کہ ابتدائی تحقیقات انکوائری نمبر 374/25 کے تحت 23 جولائی کو شروع ہوئیں۔

تحقیقات کی سربراہی سب انسپکٹر عبدالجبّار کر رہے ہیں، جو NCCIA کوئٹہ میں تعینات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزم کسی بڑے بین الاقوامی یا مقامی نیٹ ورک سے منسلک ہے۔

ابتدائی شواہد کی روشنی میں ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، جب کہ ضبط شدہ مواد کو فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ سائبر کرائم حکام نے اس معاملے کو "انتہائی حساس” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث کسی بھی فرد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button