پاکستان

گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو شکریہ

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے فوری امدادی اقدامات متاثرہ شہریوں کے لیے بڑا ریلیف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دے کر وہاں کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی مصروفیات اپنی جگہ، مگر جب وہ عوامی بھلائی کے کام کرتی ہیں تو اُن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا کسی صورت مناسب نہیں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد محمد نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن پر عمل پیرا ہیں اور دن رات صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے میں اور وزیراعلیٰ مریم نواز ایک ہی صفحے پر ہیں، ہم دونوں کا مقصد عوامی خدمت اور پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button