پاکستان
Trending

پاکستان، کویت کا دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی اور دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور باہمی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button