بین الاقوامی

لوک سبھا میں آپریشن سندور کی ناکامی پر ہنگامہ، ’وہ طیارے جن کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، کہاں گئے؟‘

نئی دہلی :بھارت کی پارلیمان لوک سبھا میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات پر شدید احتجاج اور ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ حزبِ اختلاف نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آپریشن کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان کو چھپا رہی ہے اور پارلیمان کو مکمل حقائق سے محروم رکھا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے طنزاً کہا، ’’وہ طیارے جن کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ کہاں گئے؟‘‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام اور پارلیمان کو بتائے کہ آپریشن میں کتنے طیارے استعمال ہوئے اور کتنے بحفاظت واپس لوٹے۔

حزبِ اختلاف کے دیگر ارکان نے کہا کہ حکومت صرف میڈیا میں اپنی کامیابی کے دعوے کرتی ہے، جبکہ پارلیمان کو مکمل معلومات فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے آپریشن سندور کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جا سکے۔

پاکستان نے اس آپریشن کے دوران چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جس کی بھارتی وزارت دفاع نے نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، لوک سبھا میں اٹھنے والے سوالات بھارتی حکومت کی عسکری حکمت عملی پر عدم اعتماد اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا غیر رسمی اعتراف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button