پاکستان

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور اے آئی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم قومی پالیسیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں حج پالیسی 2026 اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی میں انتظامات کو مزید منظم بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور عازمینِ حج کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اصلاحات شامل کی گئی ہیں۔

کابینہ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی 2025 کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد قومی سطح پر مصنوعی ذہانت کو فروغ دینا اور اسے معیشت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مؤثر طریقے سے استعمال میں لانا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پالیسیوں پر بروقت عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق حکومتی اقدامات ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button