پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال، بارشوں اور سیکورٹی پر اہم گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے دیامر، گلگت بلتستان اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی مہارت نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا اور وزیر توانائی اویس لغاری کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مثبت مذاکرات سے خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کی ڈیجیٹل تبدیلیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور تمام وزارتوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button