راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے سدرہ عرب کے قتل کی تفتیش میں اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں 15 سے زائد افراد کو لاش کے ہمراہ قبرستان میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان شدید بارش میں قبرستان کمیٹی کے کمرے میں چھپے رہے اور پھر لاش کو دفنایا۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔ مقتولہ کے والد کو لاہور فرانزک سائنس ایجنسی لے جایا گیا ہے تاکہ ڈی این اے میچ کیا جا سکے۔




