اسلام آباد :سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ پہلگام پر بھارت کا جھوٹا مؤقف کسی بھی عالمی فورم پر قبول نہیں کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی سیکرٹری آمنہ بلوچ سے ملاقات میں انہوں نے اس مؤثر سفارتی حکمتِ عملی کو سراہا اور فلسطین کے معاملے پر اسحاق ڈار کے مضبوط مؤقف کی تعریف کی۔
آخر میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا: "اب سفارت کاری کی زبان سمجھنے والے بھارت کو آئینہ دیکھنا ہی پڑے گا۔”




