پاکستان

چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی رافیل کا شکار، رائٹرز کی خصوصی رپورٹ

اسلام آباد : بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا جدید ترین رافیل طیارہ مار گرایا۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے چینی ساختہ J-10C طیارے سے PL-15 میزائل کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 200 کلومیٹر دور سے حملہ کیا، جس کے بعد یہ تاریخی واقعہ پیش آیا کیونکہ کسی جنگ میں اس سے قبل رافیل تباہ نہیں ہوا تھا۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس نے میزائل کی رینج غلط اندازہ لگایا، جس سے رافیل پائلٹس کو محفوظ ہونے کا گمان ہوا۔ پاکستان نے الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے بھارتی ریڈار اور مواصلاتی نظام جام کر کے برتری حاصل کی، جبکہ چینی ٹیکنالوجی، سویڈش ریڈار اور پاکستانی ڈیٹا لنک کے امتزاج نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فضائی بیڑہ مختلف ممالک کے طیاروں پر مشتمل ہونے کے باعث موثر نیٹ ورک سے محروم تھا۔ ابتدائی نقصانات کے بعد بھارت نے براہموس میزائلوں سے جوابی کارروائی کی، تاہم امریکی سفارتی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔

فرانسیسی ایئر چیف کی تصدیق کے باوجود مودی حکومت نے رافیل کی تباہی تسلیم نہیں کی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ بھارتی فوجی حکمت عملی کی بڑی ناکامی تھی جس نے مودی سرکار کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button