پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، 2300 سے زائد گرفتاریاں

پنجاب: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پانچ اگست کو کیے گئے احتجاجی اعلان کے بعد پنجاب بھر میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2300 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں احتجاج میں شرکت یا کوشش کرنے والے افراد کے خلاف کی گئیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے 165 کارکنوں کو زیر حراست لیا گیا، جب کہ کل 950 افراد گرفتار کیے گئے۔ ملتان سے 490، ڈی جی خان سے 192، مظفرگڑھ سے 205، فیصل آباد سے 45 اور لیہ سے 67 کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 201 سرگرم کارکنوں کو خصوصی کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں امن عامہ کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوششوں کے پیش نظر صوبے بھر میں اضافی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ گرفتاریاں صرف ان افراد کے خلاف کی گئی ہیں جو احتجاج میں براہِ راست شریک یا شرپسند سرگرمیوں کا حصہ بننے کی کوشش کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button