پاکستان
Trending

امریکہ میں پاکستان کی سفارتی اہمیت میں نمایاں اضافہ؛دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ

 

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے واشنگٹن میں مؤثر اور متوازن سفارت کاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ایک بار پھر خطے میں ناگزیر اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے علاقائی تنازعات کو عالمی سفارتی فائدے میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے امریکا میں اس کے کردار کو تقویت ملی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے لیے خارجہ محاذ پر ایک اہم کامیابی ہے۔

اس کے برعکس امریکہ کا قریبی اتحادی سمجھے جانے والا بھارت سفارتی اور تجارتی دباؤ کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہیں جبکہ اعلیٰ سطحی صدارتی دورے سے محرومی کو بھی بھارتی سفارتی تنہائی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button