بین الاقوامی

روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانی ہوگی:صدر ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور دیگر ممالک کو سخت پیغام دیا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنا اب آسان نہیں رہا اور اس کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو ممالک روسی توانائی کی خریداری جاری رکھیں گے، انہیں امریکی منڈیوں تک بلا روک ٹوک رسائی نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی روسی حکام سے ملاقات ہو گی، جو دو طرفہ تعلقات کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔

معاشی محاذ پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایپل نے امریکی معیشت میں 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے، اور دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں بھی ملک میں اربوں ڈالر لگا رہی ہیں۔ انہوں نے "بگ بیوٹی فل بل” کی منظوری کو معاشی بہتری کی وجہ قرار دیا، جس سے مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال امریکہ دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں، لیکن آج اسٹاک مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے خلیجی ممالک سمیت مختلف ممالک کے دورے کیے تاکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ٹیکنالوجی سیکٹر میں خود کفالت کو فروغ دینے کے لیے صدر نے اعلان کیا کہ مائیکروچِپس اور سیمی کنڈکٹرز پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ ملکی صنعت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button