بین الاقوامی

روسی ایندھن خریدنے والے ممالک پیوٹن کی جنگی مشین کے سہولت کار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے درست قدم اٹھایا: بورس جانسن

 

لندن: سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر روس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ جانسن نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ نے بہادری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، روسی تیل و گیس خریدنے والے ممالک کو سزا دینا ایک منطقی اور بروقت اقدام ہے۔”

انہوں نے روسی توانائی خریدنے والے ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک پیوٹن کی "شیطانی جنگی مشین” کو مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ بورس جانسن نے یورپی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا:
"برطانیہ اور یورپ اس طرح کی جرأت کب دکھائیں گے؟”

بورس جانسن کے اس بیان کو ماہرین مغربی اتحاد پر دباؤ اور یورپی پالیسی میں تبدیلی کی ایک کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ٹرمپ کی پالیسیوں کی کھل کر حمایت سے جانسن نے واضح کیا ہے کہ روس کے خلاف مزید سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button