پاکستان

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری، صارفین کو اگلے تین ماہ میں رعایت

 

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1.88 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اگست تا اکتوبر 2025 کے لیے نرخوں میں کمی کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ فیصلہ ڈسکوز صارفین کے لیے سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو تقریباً 56 ارب روپے کا ریلیف حاصل ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز پر ہوگا، تاہم لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

نیپرا نے قیمتوں میں کمی کی درخواست کو 4 اگست کو سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔ صارفین کو توقع ہے کہ اس سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button