پاکستان

راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کر لیا

 

راولپنڈی : 19 سالہ سدرہ عرب کے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے کے تحت سدرہ عرب کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تھانہ پیر ودھائی پولیس کے مطابق، عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے مظفرآباد سے سدرہ عرب کو اسلحہ کے زور پر راولپنڈی لایا اور برادری کے فیصلے کے مطابق اسے قتل کیا۔

ملزم نے بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی اور قتل میں اس کے ساتھ دیگر افراد بھی شامل تھے۔ مقتولہ کی لاش قبرستان میں دفن کی گئی اور قبر کے نشانات مٹا دیے گئے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا کلاشنکوف قبضے میں لے لیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لے کر گیا تھا، جہاں مقتولہ کو دھمکایا گیا۔

مقتولہ سدرہ عرب کی شادی سات ماہ قبل ہوئی تھی۔ مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمٰن نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ ان کی بیوی گھر سے غائب ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر قانونی نکاح کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button