بین الاقوامیپاکستان

آرمی چیف کا امریکہ کا دورہ، اعلیٰ سطح ملاقاتیں، پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے حالیہ دورۂ امریکہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور پاک–امریکہ تعلقات میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

آرمی چیف نے ٹمپا میں سینٹکام کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی، سبکدوش کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی پاک امریکہ عسکری تعلقات میں خدمات کو سراہا اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کو منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات دیں۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کمیونٹی نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں ہر ممکن تعاون کے عزم کو دہرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button