بین الاقوامیپاکستان

نہ امریکا سے دوستی، نہ چین کی قربت، مودی کا بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور چین دونوں سے تعلقات میں تناؤ نے نریندر مودی حکومت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو عالمی طاقتوں کو ناراض کرنے کے بعد بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پر مجبور ہے۔
اخبار کے مطابق 2014 میں نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کا پرتپاک استقبال کیا، مگر اسی سال ہونے والی سرحدی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ چین سے بگڑتے تعلقات کے بعد بھارت نے امریکا کی طرف جھکاؤ بڑھایا، لیکن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا کر نئی دہلی کو سخت دھچکا پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے پاکستان کو بھارت کے مساوی سفارتی مقام دے کر نئی دہلی کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا دیا، جب کہ تجارتی تنازع نے مودی حکومت کے اندرونی سیاسی نقصان کے خدشات کو دوچند کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button