بین الاقوامی
Trending

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کی دہلی-واشنگٹن پرواز معطل

پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کے باعث بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کو دہلی سے واشنگٹن تک نان اسٹاپ پروازیں معطل کرنا پڑ گئیں۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق یکم ستمبر سے یہ سروس بند رہے گی۔

مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے جوابی اقدامات اور بوئنگ 787 طیاروں کی محدود دستیابی نے ایئر انڈیا کی پروازوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پروازوں کے راستے لمبے اور پیچیدہ ہو گئے ہیں، جس سے آپریشن کے اخراجات اور وقت میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامیوں نے بھارت کی فضائی صنعت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے اور ایئر انڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button